چیئرمین متحدہ جہاد کونسل سید صلاح الدین احمد کا سینئرحریت رہنماء عبدالمجید ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت

مظفر آباد(صباح نیوز) حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چئیرمین سید صلاح الدین احمد نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء عبدالمجید ملک کے انتقال پر دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم عبدالمجید ملک انتہائی سلیم الفطرت،نیک سیرت اور منکسرالمزاج انسان تھے۔مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے مرحوم نے جو انتھک محنت کی ہے اسے ہمیشہ یادرکھا جائے گا،

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کی جدائی انتہائی تکلیف دہ ہے،تاہم یہ حقیقت عیاں اور واضح ہے کہ ہر ذی روح کواس دنیاسے رخصت ہوناہے۔عبدالمجید ملک پیپلز ڈیموکریٹک مومنٹ کے سربراہ تھے،مظلوم کشمیری عوام کی نمائندگی کرنے میں ان کی گراں قدر خدمات ہیں،مرحوم نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے جو انتھک محنت کی ہے اسے ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔

سید صلاح الدین احمد نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیااور کہا مرحوم مظلوم کشمیریوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔انہوں نے مرحوم عبدالمجید ملک کی جنت نشینی،بلندی درجات او رلواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔