ملٹری کورٹس کے فیصلے کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے،اسد قیصر


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصرنے کہا ہے کہ  ملٹری کورٹس کے فیصلے کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے ، کمیٹی بالکل بااختیار ہے لیکن فیصلے بانی پی ٹی آئی نے کرنے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ مذاکرات میں پہلا مطالبہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے،

ملاقات کے لئے  مناسب ماحول دیا جائے جس میں مشاورت ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی بھی بات چیت بے معنی رہے گی۔ پی ٹی آئی کے رہنمانے کہا کہ سینیٹ الیکشن خیبر پختونخوا کا بنیادی حق ہے، مخصوص نشستیں اور سینیٹ الیکشن ہمارا مطالبہ ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ ملٹری کورٹس کے فیصلے کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے۔