اسلام آباد(صباح نیوز) برانڈڈ گھی اور آئل مینوفیکچررز نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔کوکنگ آئل اور برانڈڈ گھی کی قیمت میں 80 روپے کا اضافے سے قیمت 570 روپے فی کلوتک پہنچ گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوکنگ آئل اور برانڈڈ گھی کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس سے قیمت 570 روپے فی کلوتک پہنچ گئی ہے۔کچھ بڑے برانڈز کی قیمتوں میں یہ اضافہ 100 روپے تک ہوا ہے، قیمتوں کے بارے میں چیئرمین پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن شیخ عمر ریحان نے کہا کہ پام آئل کی قیمتیں جو عالمی مارکیٹ میں بڑھ کر ایک ہزار 285 ڈالر فی ٹن ہوگئی تھیں۔
اب ان کی قیمتیں ایک ہزار 185 ڈالر تک آگئیں جس سے اوپن مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت 19 ہزار روپے سے کم ہو کر 16 ہزار 500 روپے فی من رہ گئی۔اس کے نتیجے میں گھی اور کوکنگ آ ئل کی جو قیمتیں 80 روپے بڑھی تھیں ان میں 40 روپے کی کمی دیکھی گئی۔ برانڈڈ آئٹمز اپنی پرنٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور مارکیٹنگ نیٹ ورکس کی وجہ سے قیمتوں کے اتار چڑھا کو ایڈجسٹ کرنے میں وقت لیتے ہیں۔