اسلام آباد(صباح نیوز)امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکی دبائو پر پاکستان کا دفاع کمزور نہیں کرسکتے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ اپنا دفاع کرنا مضبوط کرنا ہمارا بنیادی حق ہے، ہماری پوری توجہ بھارت پر ہے، کسی اورملک پرنہیں،
امریکی پابندیوں سے ہماری پالیسی پراثرنہیں پڑتا۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ ہمیشہ سے ہمارے ملک و اداروں پرپابندیاں لگتی آرہی ہیں، آئی ایم ایف کا پاکستان میں اپنامفاد ہے۔ انہوں نے کہا لابنگ کرنے سے تعلقات خراب نہیں ہوتے، ہمیں اپنی کارکردگی پر توجہ دینا چاہئے، ملک صرف اپنے مفادات سے چلتے ہیں۔