ویڈیو لیک ،درخشاں تھانے کے تمام 175 ارکان کا تبادلہ

 کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے کلفٹن میں درخشاں پولیس نے جرائم کے اڈے کھلوانے کیلئے ریٹ مقرر کرد ئیے ،ہیڈ محرر کی خفیہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پورے تھانے کے 175 رکنی عملے کا تبادلہ کردیا گیا ۔

خفیہ ویڈیو میں ہیڈ محرر بتارہا تھا کہ  گیسٹ ہاؤس، ڈانس پارٹی سب کے الگ الگ ریٹ مقرر ہیں درخشاں میں کیفوں سے فی کس تیس سے چالیس ہزار ہفتہ لیا جاتا ہے ۔ ایک کیفے کا مالک ایس ایچ او کے گان کا ہے جو کم پیسہ دیتا ہے ۔

ہیڈ محرر نے کہا کہ نئے کام کیلئے پچیس ہزار روپے وصول کیے جائیں گے ۔ درخشاں تھانے کو صرف کیفے اور ڈانس پارٹیوں سے سولہ لاکھ روپے ہفتہ وصول ہوتا ہے