کراچی(صباح نیوز)سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ لوگوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنا آزادی اظہار رائے نہیں۔ جامعہ کراچی میں بائیو ٹیکنالوجی اور جنیٹک انجینئرنگ سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ آج کل روایت چل پڑی ہے کہ لوگ سخت سوالوں سے ڈر جاتے ہیں۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میں سوال کو نہیں روکتا، سوال کا مقصد سمجھانا ہے الجھنا نہیں، کیا فزکس یا کیمیا میں ترقی سے حکومت نے روکا ہے؟ کیا منع کیا گیا ہے کہ کیوں نیا مالیکیول دریافت کیا ہے؟انہوں نے کہا کہ کیا صرف گالیاں دینا تنقید ہے؟ ہم صرف تنقید پر توجہ دیتے ہیں، تنقید کے ماحول سے نکلنا ہوگا، ہم شارٹ کٹ کی تلاش میں رہتے ہیں، ہمیں مکالمے کی ضرورت ہے۔
سابق نگراں وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ دوسری عالمی جنگ عظیم میں 5 کروڑ لوگہلاکہوئے، تبدیلی انارکی کے خلاف ہونی چاہیے، چوائس ہمارے پاس موجود ہے۔۔