این اے 241 دھاندلی کیس،الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل

کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے  این اے 241 میں مبینہ دھاندلی کے کیس میںالیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا ۔کراچی میں این اے 241 میں مبینہ دھاندلی کے کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ  میں سماعت ہوئی ۔ عدالت عالیہ کے 2 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا،

سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے خرم شیر زمان کی درخواست پرفیصلہ سنایا۔سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے، عدالت نے فریقین سے 30 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی ٹربیونل کا جج تبدیل کرنے سے روکا جائے۔