معروف سماجی راہنما لطیف شاہ کا مسلم لیگ(ن) کے رہنما صدیق الفاروق کے انتقال پراظہارتعزیت

راولپنڈی(صباح نیوز)معروف سماجی راہنما  لطیف شاہ نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنما صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ان کی موت کو مسلم لیگ(ن) اور راولپنڈی شہر کے سیاسی حلقوں کے لیے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم نہائت نفیس انسان تھے اور انہوں نے محنت اور ایمان داری کے ساتھ سیاست میں اپنا مقام بنایا تھا

انہوں نے کہا کہ وہ ایک معروف صحافی بھی رہے اور سیاسی کارکن اور صحافی کے طور پر انہوں نے جرائت تمندی کے ساتھ لکھا اور مسلم لیگ (ن) کا سیاسی بیانیہ کامیابی کے ساتھ پیش کیا انہوں نے پنجاب حکومت سے درخواست اور مطالبہ کیا ہے کہ راولپنڈی کی کسی ایک سڑک کو صدیق الفاروق کے نام سے منسوب کیا جائے انہوں نے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کی مغفرفت فر مائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔