سری نگر:کل جماعتی حریت کانفرنس نے محاز آزادی کے بانی رہنماصوفی محمد اکبر ورمعروف عالم دین شمس الحق کو ان کی شہادت کی برسیوں پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ زندہ قومیں اپنے عزت ووقار، آزادی اورشاندار مستقبل کے لئے قربانیاں پیش کرنے والے سپوتوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔
انہوں نے کہاکہ ان سرفروشوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ان کے مشن کو حصول مقصد تک جاری رکھا جائے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ وہ اصول پسند انسان اور پیدائشی مجاہد آزادی تھے جنہوں نے کبھی اپنے مشن پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہاکہ صوفی محمد اکبر 1975 میں شیخ محمد عبد اللہ کے خلاف کھڑے ہوئے جب انہوں نے بدنام زمانہ اندرا عبداللہ ایکارڈ پر دستخط کیے جو کشمیریوں کے ساتھ بدترین سیاسی دھوکہ تھا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ صوفی اکبر ایک متاثر کن شخصیت تھے جنہوں نے جدوجہد آزادی کشمیر کو آگے بڑھانے کے لیے محاذ آزادی کی بنیاد رکھی۔حریت ترجمان نے کہاشہید شمسں الحق کشمیر کے ایک درخشندہ ستارے تھے جن کو اللہ تعالی نے سیرت اور صورت دونوں لحاظ سے اپنے فضل سے نوازا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ تحریک اسلامی سے وابستہ ایک تعلیم یافتہ شخصیت تھے