کراچی(صباح نیوز) سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اچھی بات ہے فیض حمید پر مقدمہ چل رہا ہے، انہوں نے سیاست میں حصہ لیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں، ملک کے لیے جان بھی قربان کر سکتے ہیں۔
عارف علوی نے کہا کہ عدالت نے سندھ حکومت اور ایف آئی اے سے میرے خلاف مقدمات کی تفصیلات مانگی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر کے خلاف ایک 2014 کی ایف آئی آر ہے کہ وہ اسلحہ سپلائی کرتے ہیں، عدالت نے مذاقاً کہا سابق صدر کسی کو قتل نہ کر دیں۔پی ٹی آئی کے رہنمانے کہا کہ ہمیشہ سے یہی کہنا تھا کہ مذاکرات کرو، اگر اب کوئی پیشرفت ہوئی ہے تو مثبت ہو گی۔