اسلام آباد(صباح نیوز )گزشتہ پانچ مالی سالوں کی نسبت مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ،وزارت خزانہ نے افراط زر کی شرح کی تفصیلات تحریری جواب کے ذریعے قومی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔
تحریری جواب میں بتایا گیاکہ سال 2019-20 میں افراط زر کی شرح 10.7 فیصد تھی، سال 2020-21 میں افراط زر کی شرح 8.9 فیصد تھی، 2021-22 میں افراط زر کی شرح 12.2 فیصد رہی، سال 2022-23 میں افراط زر کی شرح 29.2 فیصد رہی،سال 2023-24 میں افراط زر کی شرح 23.4 فیصد رہی،سال 2024-25 میں افراط زر کی شرح 7.9فیصد ہے۔