اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج پر گرفتار 19 ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈی چوک میں احتجاج کے معاملہ پر گرفتار 19 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج ہے برآمدگیاں کرنی ہیں، ملزمان کا مجموعی طور پر 11 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جس میں کئی انکشافات کئے گئے۔پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ ملزمان کے انکشاف پر دیگر گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کا مزید 20،20 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔بعد ازاں، عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔