سٹی مظفرآباد حلقہ 3 کا عوامی ایکشن کمیٹی کی حالیہ تحریک میں نمایاں کردار رہا ہے، خواجہ فاروق احمد


مظفرآباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما  ایم ایل اے خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے  100 تھپڑ اور 100 مکے دونوں کھانے کے بعد عوام کے مطالبات تسلیم ہی کرلیے ہیں اور اب سٹی مظفرآباد حلقہ 3 جس کا عوامی ایکشن کمیٹی کی حالیہ تحریک میں نمایاں کردار رہا ہے کہ مسائل جن کی جانب بطور ایم ایل اے میں حکومت کی مسلسل توجہ دلاتارہاہوں پر بھی توجہ دی جائے،

فنڈز دیئے جائیں۔خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ سٹی کے منصوبہ جات جن میں واک اے ،ٹاہلی منڈی تا لوئر پلیٹ سسپنشن برج،رشید آباد مانک پیاں برج،دومیل سیداں لینڈ سلائیڈ،اولڈ کچہری تا اپر طارق آباد رابطہ سڑک بحال کرنا ،لوہار گلی متبادل رابطہ سڑک،نیلم پبلک سکول تا نلوچھی ڈسٹرکٹ کورٹس لنک روڈ،سی ایم ایچ فلائی اوور اندرون شہر رابطہ لنک روڈ کی مرمتی سمیت کئی دیگر منصوبہ جات ہیں کی جانب فوری توجہ دی جائے۔

اہالیان مظفرآباد نے حالیہ تحریک میں ایکشن کمیٹی کا بھرپور ساتھ دیا ہے،جن جماعتوں نے اس تحریک میں اپنے کارکنوں کو شامل ہونے سے روکا انہوں نے بھی اپنی اپنی جماعتوں کی ہدایت کو نظر انداز کر کے ا س تحریک کا ساتھ دیا ہے ،اس لیے اب حکومت کو چاہیے کہ وزیراعظم 5دسمبر سے قبل شہر میں جن جن مقامات پر گئے اور عوام سے دارالحکومت کے مسائل پر بات کرتے رہے تعمیر وترقی کے وعدے کرتے رہے تووقت آگیا ہے کہ وہ سٹی مفرآباد کو اپوزیشن کا حلقہ تصور کریں،یہاں کے نوجوان روزگار کی خاطر آئے روز بیرون ملک جانے پر مجبور ہیں کو ماسوائے مظفرآباد کے نوکری کے اشتہار سے نجات دلائیں،بیرون از حلقہ3 اسامیوں کو جر پُر کی گئی ہیں واپس دلائیں،اسمبلی کااجلاس بلائیں تاکہ وہاں بھی سٹی کے درج بالا تعمیراتی منصوبہ جات جو فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے التواء کا شکار ہیں پر کام شروع کرانے  کے حوالے سے بات ہوسکے،ڈویژن کے تمام اراکین کو بھی سٹی کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے،جہاں ان کی کوٹھیاں ،رہائش ہے یہ حلقہ سب کا حلقہ سمجھا جانا چاہیے اور اس تحریک کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کرنے کا عوام کو ثمرات ملنے چاہئیں۔