پشاور(صباح نیوز) مشیرِ اطلاعات خیبر پختو نخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرپشن کو لگام دینے والے بانی پی ٹی آئی کو قید میں رکھا گیا ہے۔انسدادِ کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عشروں سے مسلط کرپٹ خاندان ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ آج کا دن کرپشن سے پاک پاکستان کی تجدید کے عہد کا دن ہے، ہمیں ملک پر مسلط کرپٹ سیاسی خاندانوں سے چھٹکارا پانے کا عہد کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹ خاندان حکمرانی پاکستان میں کرتے اور جائیدادیں باہر بناتے ہیں۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختو نخوا نے کہا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور حقیقی آزادی بانی پی ٹی آئی کا وژن ہے۔انہوںنے کہا کہ کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا پانے کے لیے بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہو گا۔