وزیراعلی مریم نوازشریف نے سی ایم فری سولر پینل سکیم لانچ کردی ، ایس ایم ایس او رپورٹل پر رجسٹریشن شروع

لاہور (صباح نیوز)پنجاب میں ایک لاکھ صارفین کے لئے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کی لانچنگ کر دی گئیـوزیراعلی مریم نوازشریف نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیاـپنجاب کے صارفین آج سے ہی ایس ایم ایس یاآن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے اپلائی کرسکتے ہیں ـ

وزیراعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فری سولر پینل سکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی سے مستقل ریلیف ہےـفی یونٹ 14روپے سبسڈی سے پنجاب کے 73لاکھ صارفین مستفید ہوئےـعوام کے وسائل عوام کی سہولت اور ریلیف کے لئے ہی خرچ ہوں گےـ

صوبائی سیکرٹری انرجی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایاکہ سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے ـصوبہ میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گاـ100یونٹ ماہانہ صرف کرنے والے صارفین کو 550واٹ کا مفت سولر سسٹم دیاجائے گاـ 200یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو 1100واٹ کا سولر سسٹم مفت دیاجائے گا ـبریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سی ایم فری سولر پینل سکیم کی رجسٹریشن کیلئے پورٹل ”cmsolarscheme.punjab.gov.pk‘ پر آن لائن اپلائی کیا جا سکتا ہےـ پنجاب کے صارفین فری سولر پینل سکیم کے لئے 8800پرایس ایم ایس بھیج کر بھی رجسٹریشن کراسکتے ہیں ـ

صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی ـسی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گیـفری سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت او ررہنمائی کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی ـسولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لئے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گاـپنجاب میں ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57ہزار ٹن کاربن کااخراج کم ہوگا ـفری سولرپینل سکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا