سابق سفیر صادق خان ایک مرتبہ پھر افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی مقرر


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے سابق سفیر محمد صادق خان کو ایک مرتبہ پھر افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا ہے۔سابق سفیر محمد صادق خان  اس سے قبل اس عہدے پر تین سال تک فرائض انجام دے چکے ہیں اور مئی 2023 میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

قبل ازیں رواں برس 10 ستمبر کو اس وقت کے سفارت کار آصف درانی کو افغانستان کے خصوصی نمائندے کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور اس کے بعد نئے خصوصی مندوب کا تقرر نہیں ہوا تھا۔