دوحہ(صباح نیوز)ڈائیریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی کی دوحہ میں حماس کے قائد خالد مشعل سے ملاقات۔ خالد مشعل نے فلسطینی عوام کی حمایت پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ غزہ کے عوام پاکستان کی جانب امید کی نظر سے دیکھتے ہیں، خدا کے بعد امت کی تائیدہمارا سرمایہ ہے۔ خالد مشعل کاکہنا تھا کہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود جدوجہد جاری رکھنی ہے۔
غزہ کے عوام کی استقامت اسرائیل کے لئے حیرت کا باعث ہے۔ حماس اور جماعت اسلامی پاکستان کے درمیان تاریخی رشتے ہیں۔ آصف لقمان قاضی نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر آصف لقمان قاضی نے کہا کہ القدس کی آزادی ہر مسلمان کا مقصد ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستانی عوامی فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔