کوٹلی (صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ حکومت فوری طورپر صدارتی آرڈیننس واپس لے،حکومت ایسا اقدامات سے گریز کرے جس سے بیس کیمپ کے اندربھی افراتفری پیدا ہواور دشمن بھی فائدہ اٹھائے،اپنے حائز حق کے حصول کے لیے پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے،جماعت اسلامی باطل نظام اور موروثی قیادت کو تبدیل کرنے کی جدوجہد کررہی ہے ،ظلم پر مبنی استحصالی نظام نے عوام کے منہ سے دو وقت کانوالہ بھی چھین لیاہے،کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا ایجنڈا ہے،
ا ن خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی ضلع کوٹلی لوئر کے زیر اہتمام تربیت گاہ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل حبیب الرحمان آفاقی،امیر ضلع لوئر کوٹلی لوئر ممتاز ایڈووکیٹ،امیر ضلع اپر کوٹلی راجہ مشتا ق انواز سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تربیت گاہ میں شریک درجنوں افراد نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کیاامیر جماعت اسلامی نے ان سے حلف لیا،
بربیت گاہ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ ہمارے تمام مسائل کی جڑ باطل نظام اور اس کی محافظ قیادت ہے،شیخ عبداللہ نے مقبوضہ کشمیرکے عوام کو دھوکہ دیا اور آزاد کشمیرکی موروثی قیادت نے آزاد کشمیرکے عوام کو دھوکہ دیاہے ،انھوںنے کہاکہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر فی کس آمدنی میں اضافہ کر ے گی،تعلیم اورصحت مفت فراہم کرے گی نوجوانوں کے روزگار کے مواقعے پید اکریںگے آزاد خطے کے اندر وسائل موجود ہیں صرف ان کو بروئے کا رلانے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی لاکھو ں افرادکو اپنے ساتھ شامل کے حقیقی تبدیلی لائے گی اور نقیہ کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔