اسلام آباد(صباح نیوز) ینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ خون کے آنسو خیالی لاشوں کے غم میں بہائے جارہے ہیں جن کے نہ کوئی نام ہیں نہ شناخت، جن کا کہیں جنازہ اٹھا نہ تدفین ہوئی، جن کی کوئی قبر ہے نہ آہ وزاری کرنے والا قبیلہ۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے ‘ایکس’ پر بیان میں کہا کہ کرم کی ان 131 لاشوں کا کہیں کوئی ذکر نہیں جن میں سے ہر ایک کا نام ہے،جن میں سے ہر ایک کی نماز جنازہ پڑھی گئی،جن میں سے ہر ایک کی میت کو قبر میں اتارا گیااور جن میں سے ہر ایک کے گھر میں صف ماتم بچھی ہے۔ خون کے آنسو ان خیالی لاشوں کے غم میں بہائے جارہے ہیں جن کے نہ کوئی نام ہیں نہ شناخت، جن کا کہیں جنازہ اٹھا نہ تدفین ہوئی، جن کی کوئی قبر ہے نہ آہ وزاری کرنے والا قبیلہ
Load/Hide Comments