اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ فائنل کال کا بپھرا ہوا سونامی، اسلام آباد کی دیواروں سے سر پھوڑنے کے بعد ناکام و نامراد واپس لوٹ گیا،فائنل کال” کی شرمناک پسپائی لمبے عرصے تک پی ٹی آئی کو سر نہیں اٹھانے دے گی ۔ایکس کال پر بیان میں انہوں نے کہا کہ فائنل کال کا بپھرا ہوا سونامی، اسلام آباد کی دیواروں سے سر پھوڑنے کے بعد ناکام و نامراد واپس لوٹ گیا جانباز کارکن اپنے موٹر سائیکل اور کاریں چھوڑ کر بھاگ گئے ،مرنے مارنے کے نعرے لگانے والے ، کچھ سکیو رٹی اہلکاروں کو مار کر، کچھ کارکنوں کو مروا کر، آدھی رات کو مارگلہ پہاڑوں کے جنگلوں میں گھری سڑک کے ذریعے فرار ہو گئے اب جھوٹ اور غلط بیانیوں کی فیکٹریاں کھلیں گی، لاشوں اور خونریزیوں کی بے بنیاد فرضی کہانیاں بنیں گی لیکن فائنل کال کی شرمناک پسپائی لمبے عرصے تک پی ٹی آئی کو سر نہیں اٹھانے دے گی،ریاست کو البتہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ کیا پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے یا لاقانونیت اور قتل و غارت گری کو اپنا ہتھیار سمجھنے والا بے مہار جتھہ؟ ، کیا آئین کوئی حل دیتا ہے کہ جب ایک صوبائی حکومت سرکاری وسائل سے وفاق پر لشکر کشی کو معمول بنا لے تو کیا کرنا چاہیے ۔
Load/Hide Comments