لندن(صباح نیوز)برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ جنگ بندی لبنان اور شمالی اسرائیل کی شہری آبادیوں کو سکون فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران جنگ کی وجہ سے ناقابل تصور نتائج کا سامنا کرنا پڑا، معاہدے کو لبنان میں دیرپا سیاسی حل میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔ کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ شہریوں کی گھروں کو واپسی سے سرحد کے دونوں طرف کی کمیونٹیز کو تعمیر نو کی اجازت ملے گی۔برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا کہ برطانیہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا، ہمیں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی طرف جانے کی اشد ضرورت ہے۔ ۔