دوحہ(صباح نیوز) فلسطینی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ہمارا اصولی موقف ہے کہ فلسطینیوں کے معاملات کو سنبھالنے اور درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی اتفاق رائے سے حکومت تشکیل دی جائے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے بیان میں اسامہ حمدان نے مزید کہا کہ تحریک فتح کے ساتھ قاہرہ میں ہونے والی ملاقات میں غزہ کی پٹی کے امور کو منظم کرنے کے لیے ایک کمیٹی کی تشکیل کے لیے معاہدے پر پہنچنے کا اعلان کیا تھا لیکن ان انتظامات کو مکمل کرنے کے لیے جو ملاقاتیں ہونی تھیں وہ یحیی السنوار کی شہادت کے بعد زمینی پیشرفت کی وجہ سے ملتوی ہو گئیں۔ایک اور تناظر میں انہوں نے وضاحت کی کہ قابض اسرائیل جو مقاصد جنگ میں حاصل نہیں کرسکا وہ مذاکرات کے ذریعے وہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض ریاست کا مقصد مزاحمتی قیدیوں کو دبا کے ذریعے بازیاب کرانا ہے جب کہ حماس مزاحمتی ہتھیاروں کا جھنڈا بلند کرکے قیدیوں کو ایک باوقار ڈیل کے ذریعے رہا کرنا چاہت چاہتی ہے۔