بنوں (صباح نیوز)بنوں میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاع پر آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علی الصبح سکیورٹی فورسز نے بنوں ضلع میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا جس میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 3دہشت گرد ہلاک اور 2زخمی ہو گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا،
یہ دہشت گرد ماضی میں سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں کسی بھی مزید دہشتگرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں۔