بھارتی سکھوں کے خود مختار ملک خالصتان کے قیام کے لیے نیوزی لینڈ میں ریفرنڈم کل ہوگا


آکلینڈ(صباح نیوز) سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے تحت بھارتی سکھوں کے لیے ایک خود مختار ملک کے قیام کے لیے  نیوزی لینڈ میں ریفرنڈم اتوار کو ہوگا، سکھوں کی مجوزہ ریاست کا نام خالصتان ہوگانیوزی لینڈ میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوگئی، نیوزی لینڈ نے خالصتان ریفرنڈم کیلئے سکھ فارجسٹس کو اجازت دے دی۔رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی شہرآکلینڈمیں  کل خالصتان ریفرنڈ م کا انعقاد کیاجائیگا، آکلینڈ کی حکومت اور پولیس نے ریفرنڈم کے انعقاد کی یقین دہانی کرادی۔اس ریفرنڈم کا انعقاد آکلینڈ کے مرکزی علاقے او ٹی اسکوائر پر ہوگا، او ٹی اسکوائر پر ریفرنڈم کے حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔بھارتی وزیر خارجہ نے کیوی ہم منصب سے خالصتان ریفرنڈم پر بات کی تھی، نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے بھی گفتگو کی تصدیق کی ہے۔