آرمی چیف کا دورہ پنجگور


پنجگور،رولپنڈی (صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ  نے کہا ہے کہ ریاست ماں کا درجہ رکھتی ہے بھٹکے ہوئے لوگ واپس آکر ملک کی تعمیر وترقی میں شامل ہوجائیں ،

وہ  دورہ پنجگور میں ایف سی ہیڈکوارٹر میں عمائدین شہر اور دیگر سے خطاب کررہے تھے ،آرمی چیف نے کہاکہ  پنجگور بارڈر پر منشیات اور اسلحہ کے علاہ لوگوں کے روزگار پر کوئی قدغن  یاپابندی نہیں ہوگی ،پنجگور کے زمینداروں کو سولرز انرجی سسٹم فراہم کیا جائے گا بلوچستان کی احساس محرومی کا ادراک ہے جب ہم سب ایک ساتھ ملکر ترقی کے لیے کام کریں گے تو بلوچستان آگے بڑھے گا,

  انہوں نے کہاکہ نوجوان فوجی اور سول اداروں کا حصہ بن کر ملک وقوم کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں ،انہوں نے کہا کہ جمہوری ادارے جب مضبوط ہونگے اس سے ملک ترقی کرے گا ،بلوچستان کے عوام ووٹ کی طاقت سے اپنے حقوق حاصل کرسکتے ہیں بندوق کسی مسلے کا حل نہیں ہے،

انہوں نے کہا کہ دشمن کو کہیں بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیںانہوں نے کہا کہ  بھٹکے ہوئے نوجوان تشدد کا راستہ ترک کرکے قومی دھارے میں آجائیں تو انکے لیے عام معافی ہوگی، پاکستان کا کوئی بھی نقصان نہیں کرسکتا،اس موقع پر آرمی چیف کی جانب سے لاپتہ افراد کے معاملے پر بھی مدد کرنے کی یقین دہانی کی گئی ،

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی،آرمی چیف نے پورا دن دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے والے جوانوں کے ساتھ گزارا۔