زرعی زمین کا تنازعہ نے 6 افراد کی جان لے لی


نوشہروفیروز(صباح نیوز)نوشہروفیروز اور نوابشاہ کے درمیان نواب ولی محمد کے علاقے میں  زرعی زمین کے تنازعے پر زرداری برادری اور بھنڈ برادری کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس کے نتیجے میں سرزمین پر موجود ایس ایچ او مزا پور عبدالحمید کھوسو سمیت بھنڈ برادری کے پانچ افراد  معشوق بھنڈ ۔صابن بھنڈ ٹرو بھنڈ اکمل بھنڈ ایاز بھنڈ سمیت چھ افراد گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے.

جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو سول اسپتال قاضی احمد اور پی ایم یو اسپتال نواب شاہ منتقل کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب زرداری برادری کے مسلح افراد تاحال متنازع زمین پر موجود ہیں جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے دوسری جانب پولیس اور انتظامیہ مکمل طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے