کوئٹہ (صباح نیوز)کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کر لی ۔کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت آرمی اہلکاروں کی ہے۔ جو کوئٹہ میں انفنٹری اسکول سے کورس مکمل کرنے کے بعد واپس جارہے تھے۔ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے نے قبول کرلی،حملہ بی ایل اے کے فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے سرانجام دیا ۔
Load/Hide Comments