الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے تحت بھمبر میں مستحق افراد میں اپنا روزگار کے لیے ریڑھیاں تقسیم

بھمبر(صباح نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرکے صدر کرنل ظفررشید عباسی نے کہاہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن انسانوںکو اللہ کا کنبہ سمجھ کر مستحق افراد کی لوث خدمت کرتی ہے غریب اور بے سہار انسانوں کی خدمت اللہ کے ہاں بڑا اجر ہے،اسلام نے ہمیں انسانیت کی خدمت کا درس دیاہے۔

ان خیالا ت کااظہارنے الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے زیر انتظام بھمبر میں مستحق بے روزگار افراد کو اپنا باعزت روزگار شروع کرنے کے لیے شعبہ الخدمت مواخات کے تحت ریڑھیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پر ڈاکٹر عبد الرحمان سیکرٹری جنرل الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن پاکستان،ڈاکٹر عطا اللہ قاسمی امیر جماعت ضلع بھمبر، ڈاکٹر ریاض احمد مرزا  صدر ضلع اور سول سوسائٹی سے بڑی تعداد میں افراد نے پروگرام میں شرکت کی اور الخدمت کے اس کام کو سراہا،

صدر الخدمت آزاد کشمیر نے بے روزگار افراد میں ریڑھیاں تقسیم کیں  اور ان کے کاروبار میں ترقی کے لیے دعا دی ۔