انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 1997 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد(صباح نیوز)انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 1997میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا، سیکیورٹی فورسزکو دہشت گردی میں ملوث کسی بھی فرد کو گرفتار کرنے کا اختیار دینے کے لئے قانون سازی کا آغاز ہوگیا۔وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے انسدادِ دہشتگردی ایکٹ انیس سو ستانوے  میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔بل کے مطابق آرمڈ اور سول آرمڈفورسزکو دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث افراد کو گرفتارکرنیکا اختیار دیا جائیگا،دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث شخص کو تین ماہ کی تحویل میں لیا جا سکے گا۔ترمیمی ایکٹ کو منظوری کے بعد سے دو سال تک نافذ العمل تصورکیاجائیگا،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگری ترمیمی بل  قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا۔