دوحہ (صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہندوؤں کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے ۔ جمعرات کوایکس(سابق ٹوئٹر)پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ دیوالی کے پرمسرت موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں ہندو کمیونٹی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ روشنیوں کا یہ تہوار سب کے لئے امن اور خوشحالی لائے۔وزیراعظم نے کہا کہ آئیے ہم تنوع میں اتحاد کا جشن منائیں اور ان رشتوں کو مضبوط کرتے رہیں جو ہماری قوم کو مضبوط بناتے ہیں۔