اسلام آباد (صباح نیوز) ناظمہ جامعہ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی بریرہ مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ہاسٹل کی فیسوں میں ناجائز اضافے کی مذمت کرتی ہے۔
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں گزشتہ چند دنوں سے فیسوں میں ناجائز اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے بریرہ مرتضیٰ نے بیان میں کہا ہے کہ طالبات کی جانب سے بارہا مطالبہ کرنے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی رد عمل نہیں آیا تھا جس پر طالبات نے مشتعل ہو کر کثیر تعداد میں نکل کر احتجاج کیا۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ، نیز اسلامی جمعیت طالبات پاکستان، اسلامی یونیورسٹی توقع رکھتی ہے کہ انتظامیہ اپنے موقف پر قائم رہے گی اور مثبت اقدامات کئے جائیں گے۔