صدر ،وزیراعظم اور چیئرمین پی سی بی کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد (صباح نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں شہباز شریف  کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، پوری قوم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتی رہے گی ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سیریز میں فتح پر قوم کو مبارکباد دی ہے ،

وزیراعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا ،کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے جذبے اور ٹیم ورک نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ،پوری قوم کرکٹ ٹیم کی اس کامیابی پر خوش ہے ،انشا اللہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ چیئرمین  پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انگلینڈ کے خلاف تیسرا  ٹیسٹ اور سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔چیئرمین   پی سی بی    کہا قومی کھلاڑیوں نیبہترین کھیل پیش کرکے فتح اپنی نام کی،ساجد خان اورنعمان علی نیشاندارباولنگ کرکیاپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا۔سعود شکیل نے سنچری سکور کرکے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ٹیم نے شاندارپرفارمنس دکھائی اورٹیسٹ سیریز اپنے نام کی،اس جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہو گا۔قوم کیساتھ کھلاڑیوں کوایسی شاندارفتح کا انتظارتھا،نئے کھلاڑیوں نے  کارکردگی سے ٹیم میں اپنی شمولیت کو درست ثابت کیا۔