اسلام آباد(صباح نیوز) اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل نے تھیلیسیمیا کی روک تھام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں ہیلتھ منسٹری سمیت پاکستان بھر سے سرکاری اور غیر سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی۔ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں “تھیلیسیمیا اویئرنیس آرگنائزیشن” نے بھی اپنے اہم نکات اور مستقبل میں تھیلیسیمیا کی روک تھام کیلئے پلان پیش کیا،
جسے اجلاس کے شرکا نے سراہا،تھیلیسیمیا اویئرنیس آرگنائزیشن نے اپنے نکات میں بتایا کہ تھیلیسیمیا سے بچاو کیلئے عوامی آگاہی مہم کا دائرہ وسیع ہونا چاہیئے، شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے اور تھیلیسیمیا مائنر اور میجر کی مکمل تفصیل نادرا کے ڈیٹا میں محفوظ ہونی چاہیئے، تعلیمی اداروں اور سینما گھروں میں بھی آگاہی مہم شروع کی جائے۔اجلاس کے اختتام پر ایس آئی ایف سی نے تھیلیسیمیا اویئرنیس آرگنائزیشن کے نکات کو سراہا اور مستقبل میں مزید اقدامات کرنے کا عندیہ دیا۔