لاہور(صباح نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ حقائق عمران خان کے کھوکھلے لیکچروں کا منہ چڑا رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 10 بہترین وزارتوں کے وزرا ء اور مشیروں کے لئے تعریفی اسناد دینے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ حقائق عمران خان کے کھوکھلے لیکچروں کا منہ چڑا رہے ہیں۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان کا اخلاقیات پر درس اپنی حکومت کی تاریخی کرپشن، ریکارڈ خساروں ، بے روزگاری اور تاریخی نااہلی چھپانے کی کوشش ہے، لیکن وہ کسی کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔