کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ ہوں گے تو مسائل مشکلا ت بے روزگاری میں کمی آئیگی وسائل سے مالامال کے عوام کو بے روزگار ی ،بدامنی اور بدعوانی کے تحفے مل رہے ہیں بدعنوانی اورمہنگائی نے عوام سے روزگارکاروبار کے مواقع چھی چھین لیے ہیں مقتدر قوتیں،سیکورٹی ادارے بلوچستان میں عوام کو تحفظ دینے کے بجائے کاروبار کررہے ہیں بارڈر، ساحل اورچیک پوسٹوں پر عوام سے بھتہ خوری ،رشوت خوری نے نفرتوں اوراحساس محرومی میں اضافہ کر دیا ہے ۔حکومتی نمائندے جی حضوری یس سر کے بجائے عوامی مسائل پربھر پور آوازاُٹھانا چاہیے ۔امرائے اضلاع وذمہ داران کو رابطہ عوام مہم میں ممبر سازی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ بلوچستان بھر سے نوجوانوں وہر طبقہ فکر کا ممبر سازی میں دلچسپی خوش آئند ہے ۔عوام نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا توانشاء اللہ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کے مسائل حل ہوں گے بدعنوانی کرپشن وکمیشن مافیا کی وجہ سے بلوچستان کے وسائل چند خاندان چند افراد پر خرچ ہورہے ہیں عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ۔بے روزگاری ،اقرباء پروری ،رشوت ،کرپشن وکمیشن دیکھ کر نوجوان حالات سے مایوس ہورہے ہیں جماعت اسلامی امید کی کرن ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی عوام اورنوجوانوں کو حقیقی اسلامی نظام دیکر بے روزگاری ،بدامنی ،بدعنوانی ،مسائل ومشکلات سے نجات دلائیگی ممبر سازی مہم میں گوادر سے ژوب تک صوبہ بھر سے عوام ،نوجوانوں،خواتین کی دلچسپی خوش آئند ہے۔ سب جانتے ہیں کہ بدعنوانی لسانیت فرقہ واریت سے پاک پارٹی صرف جماعت اسلامی ہے عوام جانتے ہیں حقیقی جمہوری اسلامی پارٹی صرف جماعت اسلامی ہے حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں عوام کے سلگتے مسائل بجلی قیمتوں میں اضافہ ،بے روزگاری ،لاپتہ افراد کی عدم بازیابی ،آئی پی پیز ظالمانہ معاہدوں سے صرف جماعت اسلامی نے آوازاُٹھائی اور اس ظلم کے خلاف عوام کو منظم کیا ۔کوئی آئی پی پیز کونہیں جانتا تھا دیگر سیاسی پارٹیوں نے بجلی قیمتوں مہنگائی پر خاموش تھی صرف جماعت اسلامی نے بجلی قیمتوں ،ٹیکسز مہنگائی اور آئی پی پیز معاہدوں پر ملک گیر احتجاج کیا جماعت اسلامی نے ہرمشکل آفت میں سب سے پہلے عوام کی خدمت کی عوام کے دکھ دردمیں صرف جماعت اسلامی شامل ہے جماعت اسلامی موروثیت فرقہ واریت لسانیت اوربدعنوانی سے محفوظ ہے جماعت اسلامی پر کسی خاندان کا قبضہ نہیں باپ کے بعد بیٹا یابھائی نہیں بلکہ دیانت داری اخلاص اورعملی جدوجہد کرنے والی جمہوری طریقے سے جماعت اسلامی میں کسی بھی اعلیٰ عہدے پر آسکتا ہے کارکن سے قیادت تک کا سفر جماعت اسلامی میں ممکن ہے