کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ محرومیوں کے ازالے کیلئے بلوچستان کو خصوصی توجہ دی جائے عوام کی آسانی ،ترقی ،روزگارکیلئے فوری اقدامات کیے جائیں گڈگورننس کیلئے بیانات کے بجائے عملی اقدامات اُٹھانے چاہیے ۔ بدعنوانی ،شاہ خرچیاں ،مفت خوری اورباربارمنی بجٹ آنے کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ،ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے بلوچستان کو تباہی وبربادی سے دیانت داری،ایمانداری اور تعلیم بچاسکتی ہے۔قوموں کی ترقی میں دیانت دار ،مخلص ،ایماندار لیڈر اورتعلیم کا بہت بڑاکردار ہے ۔بدقسمتی سے ہمارے حکمران عوام ملک وقوم کے بجائے چند افراد کو بچانے ،ترقی دینے قانون سازی کر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی جیسی دیانت داری ،جمہوریت کسی پارٹی میں نہیں جماعت اسلامی کی پارلیمانی سیاسی جمہوری سماجی خدمات سب کے سامنے ہے کسی دینی سیاسی قوم پرست پارٹی نے یتیموں کی کفالت کی نہ عصری ودینی تعلیمی ادارے،یتیموں کی تربیت وتعلیم کے ادارے قائم کیے ہیں صرف جماعت اسلامی ہے جن کے سکول کالج مدارس مساجد یتیم خانے اور خدمت کاملک گیر نیٹ ورک ہے ہماری تمام ترجدوجہد کا مقصداللہ کی رضا وخوشنودی ،عوام کی فلاح وبہبود اور نفاذا سلام ہے ہم نظام کی تبدیلی ،خدمت دیانت کیساتھ نونہالوں نوجوانوں کو جدید دینی وعصری تعلیم ہنر سے لیس کرناچاہتے ہیں نوجوانوں کو ہنر بناکر دینی وعصری تعلیم دیکر چیلنجزکے مقابلے کیلئے تیار کررہے ہیں ۔
بلوچستان کے عوام کیساتھ وفاق ،مقتدر قوتوں اور مسلط بدعنوان لوگوں نے بہت سی زیادتیاں کی ہیں نوجوانوں کو روزگار تعلیم ،تاجروں کوجائز کاروباروتجارت ،عوام کو حقوق سے محروم رکھا ہے موجودہ حالات میں بھی سی پیک گوادر بلوچستان کی وجہ سے ہے مگر بلوچستان میں کوئی موٹر وے نہیں کوئی ترقی وروزگار او رتعلیم کیلئے میگا پراجیکٹس نہیںان زیادتیوں کی وجہ سے عوام نوجوانوںمیں غم وغصہ پایا جاتا ہے حکمرانوں کوزاتی مفادات کرسی واقتدار اورمال ودولت سے سروکار انہیں عوام کی پریشانی ملک دیوالیہ ہونے ،عوامی مشکلات وپریشانیوں سے تعلق نہیںعوام کا تعلق وضرورت صرف ووٹ کے استعمال تک محدود کر دیاگیا ہے مقتدر قوتوں ،ملک وملت دشمنوں نے سیاست والیکشن کو بھی کاروبار وسودے بازی کا ذریعہ بنادیا بدقسمتی سے انتخابات سیاست اور پارلیمنٹ کو بھی بدنام رسواکرکے ہیرو کو زیروبنا دیا گیا ہے اس سازش کی وجہ سے عوام کا سیاست سیاست جماعتوں اورانتخابات پر سے بھروسہ اُٹھ گیا جماعت اسلامی اسلامی حکومت ،عوامی خدمت ،ترقی وخوشحالی ،امن وعدل اور حقیقی جمہوریت کیلئے جدوجہد جاری رہے گی