صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے چین کے وزیر اعظم لی چیانگ کے اعزاز میں ظہرانہ

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے چین  کے وزیر اعظم لی چیانگ کے اعزاز میں منگل کو یہاں ظہرانہ دیا گیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق ظہرانے میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شرکت کی۔ ظہرانے میں وفاقی وزرا، سروسز چیفس، ممبران پارلیمنٹ ، سفارتکاروں ، صحافیوں اور اعلی حکام بھی شریک ہوئے جبکہ  صوبائی گورنر ز اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھی شرکت کی۔