ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

کوالالمپور(صباح نیوز) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو طبیعت ناسازی کے باعث ہسپتالمیں داخل کرادیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم کے مشیر  نے ان کی صحت کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ  مہاتیر محمد کو سانس کی نالی میں انفیکشن کے سبب کل شام ہسپتال داخل کرایاگیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ 99سالہ مہاتیر محمد کو پہلے بھی دل کی تکلیف رہی ہے اور ان کی سرجریز بھی ہوچکی ہیں جبکہ انہیں آخری مرتبہ رواں سال جولائی  میں ہسپتال داخل ہونا پڑا تھا۔

سابق وزیراعظم سال کے آغاز میں تین ماہ تکہسپتال میں زیرعلاج رہے تھے۔مہاتیر محمد کے ہسپتالمیں داخل ہونے کی خبر سن کر لوگوں کی بڑی تعداد ہسپتال کے باہر جمع ہوگئی۔ ملکی و غیر ملکی رہنماؤں نے بھی ان کی صحت کے لیے دعا کی ہے۔ واضح رہے کہ مہاتیر محمد پہلی مرتبہ 1981سے 2003ء ور پھر 2018ء سے 2020ء تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہے، انہیں 2 دہائیوں سے زیادہ عرصہ ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل رہا ہے۔