لاہور(صباح نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے خوراک کا ضیاع روکنے کیلئے مہذب رویہ اپنانا ہو گا۔دین اسلام خوراک کی نعمت کی قدر کرنے اور ضیاع سے بچنے کی تاکید کرتا ہیخوراک کے عالمی دن پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد بھوک کا شکار ہوں اور کروڑوں ٹن خوراک ضائع ہونا لمحہ فکریہ ہے، دین اسلام خوراک کی نعمت کی قدر کرنے اور ضیاع سے بچنے کی تاکید کرتا ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ گھر، ہوٹل اور تقریبات میں خوراک کا ضیاع روکنے کے لئے مہذب رویہ اپنانا ہو گا، ضرورت سے زیادہ کھانا ضائع کرنا بے حسی کے مترادف ہے، خوراک کا ضیاع روکنے کیلئے ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور خلاف ورزی پر کارروائیاں ہو رہی ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ آج خوراک کے ضیاع سے بچنے کا عہد کریں اور اپنی نسلوں کے لئے محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائیں، ہم سب مل کر ایسا معاشرہ بنائیں جہاں خوراک ہر ایک کی دسترس میں ہو۔