اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنی وزارت کے بہترین کارکردگی والی وزارتوں میں شامل نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری کا ٹویٹ میں کہا کہ وزارت اطلاعات اس لئے بہترین کارکردگی والی وزارتوں میں جگہ نہیں بنا سکی کیونکہ کارکردگی ان پروجیکٹس پرعملدرآمد سے جانچی جاتی ہے جووزارت وزیراعظم آفس کودیتی ہے۔
انہوں نے کہا نے مزید کہا کہ میں کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا ہے جومیرے خیال میں زیادہ سودمند ثابت ہوں گے۔اگلی دفعہ انشا اللہ بہترین وزارتوں میں شامل ہوں گے۔فواد چوہدری نے بہترین کارکردگی والی وزارتوں کومبارکباد بھی دی ہے ۔