کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کیساتھ حکمرانوں کا رویہ سوتیلی ماں جیساہے ،ترقی ،روزگار،کاروبار،ترقیاتی کاموں سے محرومی سمجھ سے بالا ترہے موٹروے سمیت سفرکی جدیدسہولیات سے محرومی ،کوئی میگاپراجیکٹ نہیں۔نوجوان ،تاجر عوام روزگار ،کاروبار،تجارت اورترقی سے محروم ہے آئینی ترامیم عوام ،ملک وقوم کے بجائے افراد کی ترقی ،خوشحالی کیلئے ہورہی ہے ۔ سیاست کو کاروبار ،پارٹی کو پراپرٹی بنانے والے قوم کے خیر خواہ نہیں جماعت اسلامی عوام کو ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرکے حقوق دلاسکتی ہے ۔امرائے اضلاع وذمہ داران ممبر سازی پر توجہ دیتے ہوئے ڈورٹوڈور جاکر ہر فرد تک پیغام پہنچادیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے صوبائی دفترمیں وفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا
انہوں نے کہاکہ فلسطین کے بارے مسلم حکمرانوں افواج کے سربراہوں کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے اب اسرائیل نے لبنان پر حملے شروع کردیے اگر یہی خاموشی رہی تو گریٹر اسرائیل کی راہ ہموار اور اسرائیل ایک ایک کرکے مسلم ممالک پر چڑائی کریگا۔ اقتدارکی ہوس ولالچ نے حکمرانوں مقتدرقوتوں کو اندھاکر دیا ہے سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی سیاسی مفادات،لیڈر بچانے ،اقتدارمیں زیادہ حصہ مانگنے کیلئے جبکہ جماعت اسلامی عوامی اجتماعی مفادات بجلی قیمتوں ٹیکسزمہنگائی میں اضافے اورآئی پی پیز معاہدوںکے خلاف احتجاج کر رہی ہے ۔حکومتی قول وفعل میں تضادکی وجہ سے بلوچستان کے زمیندار ٹیوب ویل سولرپرمنتقل نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں ۔وعدوں ،قوانین پر عمل درآمدنہ ہونے ،اسٹبلشمنٹ کا سول معاملات میں مداخلت کی وجہ سے حالات خراب اوربدسے بدترہوئے ہیں جماعت اسلامی کی ممبر شپ مہم میں نوجوان علمائے کرام تاجرمزدور سمیت خواتین اورطلباء کو دعوت دے رہے ہیں کہ آئے حقوق کے حصول ترقی وخوشحالی اورامن کیلئے جماعت اسلامی کے قافلہ حق میں شامل ہوجائے جماعت اسلامی ہی عوام کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرکے حقوق دلاسکتی ہے #