کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ممبر سازی مہم میں صوبہ بھر سے عوام خاص کر نوجوانوں کی دلچسپی خوش آئند ہے عوام جانتے ہیں حقیقی جمہوری اسلامی پارٹی صرف جماعت اسلامی ہے حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں عوام کے سلگتے مسائل بجلی قیمتوں میں اضافہ ،بے روزگاری ،لاپتہ افراد کی عدم بازیابی ،آئی پی پیز ظالمانہ معاہدوں صرف جماعت اسلامی نے آوازاُٹھائی اور اس ظلم کے خلاف عوام کو منظم کیا ۔جماعت اسلامی نے ہرمشکل آفت میں سب سے پہلے عوام کی خدمت کی عوام کے دکھ دردمیں صرف جماعت اسلامی شامل ہے جماعت اسلامی موروثیت فرقہ واریت لسانیت اوربدعنوانی سے محفوظ ہے جماعت اسلامی پر کسی خاندان کا قبضہ نہیں باپ کے بعد بیٹا یابھائی نہیں بلکہ دیانت داری اخلاص اورعملی جدوجہد کرنے والی جمہوری طریقے سے جماعت اسلامی میں کسی بھی اعلیٰ عہدے پر آسکتا ہے کارکن سے قیادت تک کا سفر جماعت اسلامی میں ممکن ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے بلوچستان کے تمام علاقوں میں ممبر سازی شروع کی ہے الحمداللہ گوادرسے ژوب تک ہر علاقے میں عوام نوجوان اور ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے ممبرسازی مہم میں آن لائن ممبر بن رہے ہیں انشاء اللہ جماعت اسلامی ملک کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیگی ملک کے مسائل کا حل اسلامی نظام کاقیام ہے ۔قرآن وسنت کی بالادستی ہمارے آئین کا بھی تقاضا ہے اور اسی مقصد کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے مگرتا حال اس پر کوئی سنجیدہ پیش رفت نہیں ہے۔ سپریم کورٹ سے متعلق متنازعہ قانون سازی پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے تو دن رات محنت ہورہی ہے لیکن جس قانون سازی اور عمل درآمد کے لیے مکمل اتفاق رائے موجود ہے اس پر کوئی سنجیدگی نظر نہیں آرہی۔ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے باوجود سود سے نجات کے لئے بھی کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جارہے۔ قرآن کریم اصل دستور حیات ہے۔ قرآن کے نزول سے قبل عرب معاشرے میں ہر قسم کی برائیاں رائج تھیں لیکن قرآنی تعلیمات کے ذریعے اس معاشرے میں مکمل تبدیلی آئی اور بدامنی کی جگہ مثالی امن قائم ہوا۔آج بھی امن وامان سمیت ہر قسم کے مسائل کا حل قرآن وسنت کا نظام ہے۔جماعت اسلامی اسی نظام کے قیام کے لیے جدو جہد کر رہی ہے ۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر حق دو تحریک جاری رہے گی،مسائل کواجاگر اورحل کیساتھ عوام ونوجوانوں کو جماعت اسلامی میں شامل کرنے کیلئے امرائے اضلاع وذمہ داران بھر پور کرداراداکریں ۔عوام کو ان کو حقوق دلائیں گے اور ملک میں دین اسلام کا نفاذ ہو گا