اسلام آباد (صباح نیوز)بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ سے فنڈز مانگ لیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا، سندھ بلوچستان میں 3 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مانگے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کی طرف سے سیکرٹری وزارت خزانہ کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے فنڈز کی فراہمی سے متعلق تاحال جواب نہیں آیا۔ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر کو شیڈول ہیں