انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے، چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)راشد لنگڑیال  نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔میڈیا سے غیر رسمی بات چیت چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ نان فائلر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز نومبر سے شروع ہوگا۔

 انہوں نے کہاکہ  انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری میں توسیع نہیں ہوگی۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے ہدایت ہے کہ ٹیکس چور کو نہیں چھوڑنا، نان فائلر کا بھی پورا ڈیٹا موجود ہے، انکم ٹیکس گوشواروں  کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے، انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد گزشتہ سال سے دگنی ہو چکی ہے۔خیا رہے کہ سال 2024 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی توسیع شدہ ڈیڈ لائن میں صرف 5 دن باقی ہیں۔