پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 109 کیسز رپورٹ


لاہور(صباح نیوز)پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 109 کیس رپورٹ ہوئے  ۔

محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی کے 2 ہزار 498 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان نے بتایا   کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 98، لاہور اور اٹک سے 2، 2  ڈینگی کے کیس سامنے آئے ہیں۔علاوہ ازیں گوجرانوالہ، سیالکوٹ، چکوال، ملتان اور چنیوٹ سے ڈینگی کا  ایک ،  ایک کیس رپورٹ ہوا۔