غزہ اور لبنان میں اسرائیل کے حملے علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں،اوآئی سی

ریاض (صباح نیوز)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے کہا ہے کہ غزہ، لبنان اور مغربی کنارے پر اسرائیل کے حملے علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوآئی سی نے ان کارروائیوں کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے عالمی عدالت سمیت بین الاقوامی فورمز میں اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ حالیہ تشدد اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کی ایک طویل تاریخ کا حصہ ہے۔

عالمی فوجداری عدالت جیسے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ فوری کارروائی کریں۔ او آئی سی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر بھی زور دیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے فوری اور جامع جنگ بندی کے لئے اقدامات کرے۔غزہ، لبنان  میں  اسرائیل کے حملے علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔