پنجاب،سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،18دہشت گرد گرفتار


لاہور(صباح نیوز)محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی)پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 134 کارروائیاں کرتے ہوئے 18 دہشت گرد گرفتار  کر لئے  ، جن میں فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور، خوشاب، گوجرانوالہ، پاک پتن، بہاول نگر، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین، میانوالی میں کی گئی۔ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 18 دہشت گرد گرفتار کئے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی  نے کہاکہ لاہور، فیصل اباد اور راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا  ۔