صدرمملکت نے پشاورہائیکورٹ میں 3اضافی جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی


اسلا م آباد(صباح نیوز)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ میں تین اضافی جج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

کامران حیات میاں خیل، محمد اعجاز خان اور محمد فہیم ولی کو ایک سال کیلئے پشاورہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کیاگیا ہے۔ تقرری آئین کے آرٹیکل 175 کے تحت کی گئی ہے۔