ڈیرہ مرادجمالی بس اڈے میں دستی بم حملہ


ڈیرہ مرادجمالی (  صباح نیوز)ڈیرہ مرادجمالی بس اڈے میں دستی بم حملہ ایک شخص جاںبحق  جبکہ دو افراد شدیدزخمی ہوگئے واقع کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے پورے  علاقے کا گھیراؤ کرلیا تحقیقات جاری متعدد مشتبہ فراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی بس اڈے کھڑی مسافر بس کے قریب دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ڈیرہ مرادجمالی گولہ چوک سے تعلق رکھنے والے نوجوان دلدار علی ابڑو  جاں بحق جبکہ ڈیرہ مرادجمالی سے تعلق رکھنے والے افراد امداد علی ابڑواور مرتضیٰ سیال شدید زخمی ہوگئے۔

  جاں بحق اور زخمیو ں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا واقع کے بعد سیکیورٹی فورسزاور پولیس جائے وقوع پہنچ کر پورے علاقے کوگھیرائو کرکے مذید تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ اس واقع کے بعد متعدد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے واقع میں جاں بحق ہونے والا دلدار علی ابڑو گدھاریڑی چلا کر اپنے خاندان کی خود کفالت کررہا تھا