کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ رابطہ عوام مہم ،ممبر سازی اور بجلی قیمتوں ،ٹیکسزاورمہنگائی میں اضافہ آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدے کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج جاری ہے صوبہ بھر میں مختلف مقامات پر ممبر سازی ،رابطہ عوام مہم کیمپس میں آن لائن ہزاروںممبر زبنائے گیے ہیں ۔ احتجاج کے دوسرے مرحلے میں آج ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی احتجاج کرتے ہوئے مین شاہراہیں بلاک کی جائیگی ،آج کوئٹہ میں جماعت اسلامی کوئٹہ کے تحت3 بجے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ودھرنادیا جائیگا شہریوں ،تاجروں ،ٹرانسپورٹرزوعوام کے تعاون سے احتجاج کریں گے نااہل حکومت میں شامل پارٹیوں کے قائدین ذاتی پارٹی مفادات چھوڑ نے وکم کرنے کیلئے تیار نہیں آئی پی پیز مالکان بھی انہی مقتدرپارٹیوں کے لیڈرز ہیں اس وجہ سے نااہل حکمران ووٹرزوعوام کے بجائے پارٹی لیڈرزکے مفادات کا دفاع کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے عوام وتاجروں اور دکانداروں کی تعاون سے دھرنا دیا ،جلسے کیے اور بھر پور ملک گیر شٹرڈائون ہڑتال کیا حکومت نے مسائل کے حل مطالبات پر عمل کیلئے پوری قوم کے سامنے 45دن مانگے مگر 45دن گزرگیے بجلی کی قیمتوں اورٹیکسزمیں کمی کی گئی اور نہ ہی آئی پی پیز معاہدوں پر از سرنو نظرثانی کیے جماعت اسلامی نے آئی پی پیز مالکان نے نام قوم اورمیڈیاکے سامنے پیش کیے یہ بتادیے کہ بجلی بنتی نہیں لیکن قومی خزانے سے لاڈلوں کو کروڑوں روپے ماہانے دیے جارہے ہیں ۔بجلی پر بے شمار غیر قانونی نارواٹیکسزلگایے گیے ہیں جس کی وجہ سے بجلی بل ادائیگی عوام کی پہنچ سے دور ہیں عوام بجلی بلزادائیگی کیلئے اثاثے ،خواتین زیورات بیچنے پر مجبور ہیں بجلی بلز ادائیگی ہوگی یابچوں کے فیس علاج ممکن ہوگا صرف جماعت اسلامی ان ظالموں ،لوٹ مار اوربدعنوانی کے خلاف میدان عمل میں نکلی ہیںدیگر پارٹیاں اقتدار میں زیادہ حصہ مانگنے لیڈربچانے لیڈرکو فائدہ دینے اور ذاتی وپارٹی مفادات کیلئے کوشاں ہیں عوام تاجر برادر ٹرانسپورٹرزطلباء اورمزدور سمیت ہر طبقہ فکر کوجماعت اسلامی کی عوامی اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ہونے والے احتجاج میں بھر پور حصہ لینا چاہیے نوجوان طلباء علمائے کرام سمیت عوام جماعت اسلامی کے رابطہ عوام ممبرسازی مہم میں جماعت اسلامی کے ممبر بن کر قوت بنیں تاکہ لوٹ مار بدعنوانی بدامنی کے خلاف اور حقوق کے حصول کیلئے ہونے والی عوامی اسلامی جدوجہد میں تیزی وبہتری آجائے